پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے نوجوان اپنی ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں :سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے۔ اس وقت پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے اور نوجوان اپنی ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کا پیسہ نہیں ہے جبکہ پاکستانیوں کے ہاتھ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے۔ ملک کو اس وقت بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے