ٹرمپ کی صحت کے لیے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم

واشنگٹن:غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تمام ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ لوگ بہترین کام کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے لیے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صحت یاب ہونے کے بعد جلد واپس آؤں گا اور انتخابی مہم مکمل کروں گا۔ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور جلد لوگوں کے درمیان ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی طبیعت سنبھل نہ سکی ہے جبکہ وائٹ ہاوَس انتظامیہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب تک روبہ صحت نہیں ہوئے ہیں اور امریکی صدرکی صحت کے لیے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے