موجودہ سلیکٹڈ حکومت نیازی ٹیم سے جلد عوام کو چھٹکارہ ملے گا،علی مدد جتک

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدروسابق صوبائی وزیرحاجی میرعلی مدد جتک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو صرف مہنگائی اور بیروزگاری کی ریلیف تیزی سے فراہم کررہی ہے، ملک بھر میں خوردنوش کے اشیاء میں آئے روز کی اضافہ اور مہنگائی نے عوام اور تاجر برادری کی جینا محال کردیا  ہے، 22کروڑ عوام موجودہ نااہل نیازی حکومت سے بیزارہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سبی روڑ پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ کے ہمراہ نیو کوئٹہ الاامارات ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون کے صدر سید عبدالخالق آغا سریاب کسٹم کے چیرمین حاجی عبداسلام بادینی۔  نوروز جتک۔ حضرت علی۔یاسین مینگل۔ وجہت اللہ آغا۔حاجی زمان چاچا۔سلیم آغا۔ بہادر خان بادینی۔قبائلی رہنمالالا عمر خان۔حاجی جبار اچکزئی سمیت دیگرقائدین موجود تھے افتتاح کے موقع پرپی پی بلوچستان کے صوبائی صدراورسابقہ صوبائی وزیرحاجی میرعلی مدد جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں سلیکٹڈ نیازی اور اس کی سلیکٹڈ ٹیم کو مزید ملک چلانے کی ٹائم نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری کی وجہ سے عوام، تاجر برادری،تعلیم یافتہ نوجوان ذہنی مریض بن چکاہے اور روزگار نہ ملنے کی وجہ سے فاقحہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت نیازی ٹیم سے جلد عوام کو چھٹکارہ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے