آذربائیجان نے کاراباخ سے آرمینیا کےانخلاء تک جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان نے نوگورنوکاراباخ کےشہر استپاناکرت کو نشانہ بنایا ہے۔ نوگورنوکاراباخ کی انتظامیہ نے مزید 55 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آرمینیائی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے۔ سات دنوں میں دونوں طرف سے فوجیوں اور شہریوں سمیت 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں مزید شدت آ گئی ہے۔
دوسری جانب آذربائیجان نے کاراباخ سے آرمینیا کےانخلاء تک جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔