افغانستان کے حوالے سے نئی ویزا پالیسی اپنے دائرہ کار اور اجرا کے لحاظ سے آزاد ہے : اسد قیصر
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے نئی ویزا پالیسی اپنے دائرہ کار اور اجرا کے لحاظ سے آزاد ہے۔
انہوں نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ قیام کے دورانیے، ویزے کی مدت اور پاکستان میں آنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے سمیت ویزے کے مختلف پہلوئوں کو آسان بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان آنے والے افغان بھائیوں، طلبہ، تاجروں، سرمایہ کاروں اور مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی۔
سپیکر نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی مشنز اب ایک سال کے لئے کئی انٹریوں کا حامل وزٹ ویزا اور پانچ سال کے لئے بزنس ویزا جاری کر سکیں گے جس کی مدت پاکستان میں قابل توسیع ہوگی۔