امیر مولانا فضل الرحمن کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہ بنا دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے خلاف ملک بھر میں گیارہ جماعتوں نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے نام سے ایک اتحاد بنایا ہوا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اتحاد کے مختلف اجلاس ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف تحریک میں تیزی لائی جائے گی۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ بنا دیا گیا۔

وفاقی حکومت کے خلاف ملک بھر میں گیارہ جماعتوں نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے نام سے ایک اتحاد بنایا ہوا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اتحاد کے مختلف اجلاس ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف تحریک میں تیزی لائی جائے گی۔
پی ڈی ایم کا ویڈیو لنک پر سربراہی سے متعلق اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں احسن اقبال، نواب اختر مینگل، شاہ اویس نورانی، امیرحیدر خان ہوتی اور دیگر شریک ہوئے۔
پی ڈیم کی سربراہی کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن نے اتحاد کی سربراہی مولانا کو دینے کی تجویز دی جس کے بعد مولانا فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔
دوسری طرف تصدیق کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی سربراہی مولانا فضل الرحمن کو دیدی گئی ہے، وہ اس اتحاد کے سربراہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے