نوازشریف کی ٹکراوَ کی پالیسی غیر مناسب ہے ، جلیل شرقپوری

لاہور: مسلم لیگ(ن) رہنما جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ پارٹی سے ہمیں ایسے تو نہیں نکالا جاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنا کوئی غیر قانونی کام نہیں، میں بھی کل یہی کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگروزیراعظم سے پیپلزپارٹی والے ملاقات کریں تو یہ پارٹی خلاف ورزی میں نہیں آتا۔میں وزیراعلیٰ پنجاب سے کام کے معاملے میں بارہا ملا ہوں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں پارٹی چھوڑدوں۔ نوازشریف کی ٹکراوَ کی پالیسی غیر مناسب ہے۔ سڑکوں پر آنا، احتجاج اور جلسے کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک مزید بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگر پارٹی عثمان بزدار کے خلاف حق پر تحریک عدم اعتماد لائے گی تو ساتھ دوں گا۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ حلقے کے کاموں کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ میرے بیانات اگر راناثنااللہ یا کسی اور کو مناسب نہیں لگتے تو اس کا ذمہ دار میں نہیں۔ بڑے دل والوں کو چھوٹی سوچ کو دماغ میں جگہ نہیں دینی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے