نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میری نگرانی میں بنی ہیں اور بالکل درست ہیں ۔ یاسمین راشد

اسلام آباد: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے ٹھیک ہونے پر آج بھی قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میری نگرانی میں بنی ہیں اور بالکل درست ہیں۔ وزرا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر خود کو انکوائری کے لئے پیش کر دیا۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کسی بھی انکوائری کے لئے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈاکٹر کی رپورٹ غلط ہوسکتی ہے 10 رکنی میٖڈیکل بورڈ غلط نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں انہوں نے مجھ سمیت پوری قوم کو دھوکا دیا اور وعدہ خلافی کی۔ اگر کورونا کی وجہ سے علاج نہیں ہورہا تو وطن واپس آئیں حالات ٹھیک ہوئے تو پھر ملک سے باہر بھیج دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے