سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا کورونا ٹسیٹ مثبت آگیا۔

سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد بخار ہوا۔ بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا۔ کورونا کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا نیئر حسین بخاری کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ بلاول نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط ناگزیر ہے۔ احتیاط کے ذریعے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے