بلوچستان صرف سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ 2008سے 2018ء تک 10سال تک کس کی حکومت تھی اس عرصے میں اسٹیل مل،سوئی گیس،پی آئی اے،ریلوے سمیت دیگر شعبوں کو بہترکیا جاسکتا تھا بلوچستان کو سیاسی جماعتیں صرف سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں سی پیک ترقیاتی منصوبوں،موٹرویز میں بلوچستان اورکوئٹہ کیوں یاد نہیں آتایہ بات انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان صرف جلسوں اور سڑکیں بلاک کرنے کے وقت یاد آتا ہے جو لوگ جلسے کرنے جارہے ہیں کیا وہ کورونا وائرس،برف باری اور سیلاب میں بلوچستان کے ساتھ ہمدردی کرنے یا امداد کرنے کیلئے آئے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں آل پارٹیز کانفرنس کی ایک تصویر شامل کرتے ہوئے کہاکہ دس سال میں دوبڑی جماعتوں نے حکومت کی کیا وہ صوبے کے لئے ایک میگا منصوبہ بتاسکتے ہیں بلوچستان صرف سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جب سی پیک،ترقیاتی منصوبوں،موٹرویز اور انفراسٹرکچر کی بات آتی ہے بلوچستان اور کوئٹہ کو کیوں بھلادیا جاتا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا دس سال تک دو ادوار مکمل کرنے والی جماعتیں ذمہ دار ہیں کہ انہوں نے اسٹیل مل،سوئی سدرن گیس کمپنی،پی آئی اے،ریلوے،دو سو ارب کے خسارے کے مسائل کے حل کیلئے کیا کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ان ادوار میں صحت،ہائی ویز سمیت کوئی بھی سہولت نہیں دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے