نوازشریف بزدل آدمی ہیں انہیں بھارت کی سرپرستی حاصل ہے ، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مائنڈ سیٹ جمہوری نہیں۔ نوازشریف کرپشن کرنے کیلئے حکومت میں آتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے عدلیہ اور دیگر اداروں کو کنٹرول میں رکھا۔ نوازشریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے، ان کی ہر آرمی چیف سے لڑائی رہی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نام نہاد جمہوریت پسندوں نے ملکی ادارے تباہ کردیے۔ نوازشریف بے شرمی سے جھوٹ بول کر گئے۔ کہ بیماری کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے اور اب لندن میں بیٹھ کر اپنا پیسہ بچانے کے لیے پاکستان کے اداروں کو بدنام کررہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان کےخلاف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، وہ بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،بھارت پاکستان کو کمزور بنانا چاہتا ہے۔۔ نوازشریف سے پوچھا جائے انہیں فوج سے کیا مسئلہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔ چوروں کا دباوَ برداشت کرگئے تو ملک بدل جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو ہاتھ پکڑ کر سیاسی بنایا گیا۔ نوازشریف ہمارے سامنے وزیر بنے۔ نوازشریف کو فوج نے پالا ہے۔ نوازشریف سے پوچھا جائے انہیں فوج سے کیا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کون کتنی کرپشن کررہا ہے سب پتہ چل جاتا ہے۔ نوازشریف کا جمہوری ذہن نہیں،جمہوریت میں قیادت جوابدہ ہوتی ہے۔ نوازشریف جواب ہی نہیں دینا چاہتے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مال بنانے کے لیےاقتدار چاہتی ہیں۔ اپوزیشن کا مائنڈ سیٹ جمہوری نہیں۔ بھارت نوازشریف کی مددکررہاہے۔ نوازشریف باہر بیٹھ کراداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ نوازشریف بیماری کا بہانہ بناکر باہر گئے۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ نوازشریف مرنے والے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کا ایجنڈا صرف مال بچاناہے۔ نوازشریف سے متعلق 6 گھنٹے طویل کابینہ اجلاس ہوا۔ نوازشریف بزدل آدمی ہیں انہیں بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔ کسی کی چوری بچانے کے لیے لوگ باہر نہیں نکلتے۔ نوازشریف دباوَ ڈال کر این آر او لینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقتدار چھوڑنے کو ترجیح دوں گا لیکن ان کواین آراو نہیں دوں گا۔ جن عدالتوں نے ان کو ریلیف دی اب ان پرحملے کررہے ہیں۔ ہمیں تو لگتا تھا کہ نوازشریف جہازکی سیڑھیاں نہیں چڑھ سکیں گے۔ ڈاکٹر فیصل اور یاسمین راشد سے بار بار کہا کہ نوازشریف کو چیک کریں۔ کسی کو بھی نوازشریف پر یقین نہیں تھا،۔
عمران خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ ملک کے بڑے بڑے ڈاکواکٹھے ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم بننے کے بعد پہلےخطاب میں کہا تھاکہ یہ سب اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے نیب،عدلیہ اور فوج پر دباوَ ڈالنا ہے۔ ملک چوروں کے خلاف کھڑا ہوگیا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔