نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے ، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے جو راستہ چنا تو پتہ تھا کہ مشکلات آئیں گی۔ میرے والد کے سامنے مجھے گرفتار کیا گیا۔واز
گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف لندن سے بیٹھ کر لیڈ کریں گے۔ مجھے گرفتار کیا گیا تو 10 لوگ اور ہیں جو اس تحریک کوچلائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوئے تو رانا ثنااللہ آجائیں گے۔ مسلم لیگ ن متحدہے،ووٹ بینک کم نہیں زیادہ ہواہے۔ موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔ موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی ہوں،عمران خان سازش کے ذریعے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو ساتھ مل کرچلناہے۔ پنجاب کے لوگ مشکلات سے نہیں گھبرائیں گے۔ موجودہ سیٹ اپ کو پہلے دن سے ہی للکارنا چاہیے تھا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے نوازشریف کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وہ 3 بار وزیراعظم رہے ہیں۔ نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔ مسلم لیگ ن پورے پاکستان کی جماعت ہے۔ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف ہی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے