نواز شریف پاکستان کی اکانومی کو بٹھا کر گئے ، فواد چودھری

اسلام آباد:فواد چودھری نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اتنا بڑا مذاق کیا کہ ڈالر کو 100روپے پر رکھا لیکن یہ نہیں بتایا کہ ایسا کرنے کیلئے 23 ارب روپے خرچ کئے۔ وہ ملک نہیں بلکہ اپنے خاندان کے بزنس کی بات کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کو آپس میں لڑانے کے خواہشمند ہیں۔ سابق وزیراعظم نے ملک کی نہیں، اپنے خاندان کے کاروبار کی بات کی، ن لیگی قائد کو اپنا حلف بھی یاد کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی اکانومی کو بٹھا کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ایک ہی مقصد، اداروں میں تقسیم پیدا کرنا ہے، وہ اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے چالیس سال پرانی منی ٹریل پیش کی۔ نواز شریف کو ہر چیز پتا ہے لیکن یہ نہیں جانتے کہ بچوں کے نام 32 کمپنیاں اور فلیٹس کیسے بنا لیے؟
انہوں نے لیگی قائد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو یہ نہیں پتا کہ مریم نواز کو ایک ہی رات میں 87 کروڑ کیسے ٹرانسفر ہوئے۔ وہ اداروں کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، ان کوئی نظریہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی تقریر میں فوج کا حلف پڑھ کر سنا رہے تھے لیکن اپنا حلف بھی سناتے کہ حلف اٹھا کر سازشیں نہیں کرنی تھیں۔ آپ کو جلد پاکستان واپس لایا جائے گا، پھر عدالت میں یہ تقریر کرنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے