شنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پہلے روز سینٹرل پنجاب کے بیس سالہ عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر سنچری بنا ڈالی۔عبداللہ شفیق فرسٹ کلاس اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے گئے دو میچوں میں کُل 806 رنزاور 23 وکٹیں گریں۔ اس دوران بلے بازوں نے 33 چھکے اور 79 چوکے لگائے،۔ مگر ٹورنامنٹ کے پہلے روز شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا سنٹرل پنجاب کا بیس سالہ نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو پر سنچری بناکر سدرن پنجاب کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ انہوں نے محض 58 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس اننگز میں انہوں نے 11 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے