جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر مملکت عارف علوی کا کویت کے امیر صباح الاحمد الجار الصباح کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر مملکت عارف علوی نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجار الصباح کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عارف علوی نے اپنے پیغام میں امیر کویت صباح الاحمد الجار الصباح کے خاندان اور کویتی عوام سے اس دکھ کے موقع پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ امیر کویت کی مغفرت فرمائے اور فیملی کو صدمہ برداشت کرنے ہمت دے۔

گزشتہ روز امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے تھی۔ امیر کویت امریکہ میں زیر علاج تھے۔

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی عمر 91 سال تھی۔

شیخ صباح الاحمد الجاطر الصباح 2006 سے امیر کویت تھے۔ مرحوم امیر نے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دی تھیں۔

وہ کویت کے وزیر خارجہ بھی رہے تھے۔ بحیثیت وزیر خارجہ وہ 40 سال تک اس منصب پہ فائز رہے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امیر کویت کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے