کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے

کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے 91 سالہ امیر 18 جولائی سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں پر ان کا کامیاب آپریشن بھی کیا گیا۔ امیر کویت کی وفات کا اعلان شاہی امور کے انچارج نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے