پرائمری اسکولز میں تدریسی عمل کا کل سے آغاز ہو جائیگا،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کے سلسلے کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں آج سے پرائمری سکولز کھول دیئے جائینگے صوبے میں 12218 پرائمری اسکولز میں تدریسی عمل کا کل سے آغاز ہو جائیگا۔تمام اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کیئے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کے سیمپلز لیئے جاتے رہیں گے جن میں کورونا کے کیسز سامنے آیئنگے انھیں 14 ایام کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا اور منفی رپورٹ کے بعد دوبارہ کلاس میں شامل ہو سکے گا ماسکز و سینی ٹائزرز فراہم کررہے ہیں ایس او پیز پر عملدرآمد پہ سختی سے عملدرآمد کیا جائیگاجن اسکولز میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا متعلقہ اسٹاف کیلئے کاروائی کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے