بلوچستان ہائیکورٹ کا پی ایس ڈی پی سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے،اختر حسین لانگو
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء وپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے پی ایس ڈی پی سے متعلق معزز عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بلوچستان حکومت نہ اہل ہے ہم نے بارہا اسمبلی فلور پر پی ایس ڈی پی میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی جس کے بعد اس کے خلاف ہم عدالت چلے گئے امید ہے کہ نوکریوں کی خرید وفروخت،کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزی پر بھی معزز عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ایس ڈی پی سے متعلق فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کیا اختر حسین لانگو نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کا پی ایس ڈی پی سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے جس سے ثابت ہوگیا کہ بلوچستان پر مسلط حکومت نا اہل ہے بلکہ نااہلی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا اپوزیشن نے بارہا اسمبلی فلور پر صوبائی پی ایس ڈی پی میں بے قاعدگیوں کے خلاف آواز بلند کی لیکن حکومت سب ٹھیک ہے کی رٹ لگائے بیٹھے تھے لیکن آج معزز عدالت کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ہمارا موقف درست تھا انہو ں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ معزز عدالت صوبائی حکومت کی جانب سے نوکریوں کی خرید وفروخت کرپشن اقرباء پروری اور میرٹ کی خلاف ورزی پر بھی انصاف پر مبنی فیصلہ دینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ عوام کے حق کی بات کی اور آج معزز عدالت کے فیصلے سے اپوزیشن کے موقف کی تائید ہوئی ہے۔