ٹرمپ کے سابق کیمپین مینیجر کی فلوریڈا میں خودکشی کی کوشش

     امریکی صدر ٹرمپ کے سابق کیمپین مینیجر بریڈ پارسکل نے فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی کوشش کی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ انہیں پارسکل کی اہلیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ ان کے شوہر گھر میں موجود ہیں اور ان کے پاس اسلحہ ہے، وہ خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جس پر پولیس کی ٹیم مختصر وقت میں پہنچی اور ان سے بات چیت کی جس پر پارسکل نے پولیس کے آگے سرینڈر کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچ کر بریڈ سے رابطہ کیا گیا اور کچھ دیر بات چیت کے بعد انہیں گھر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

                                بریڈ پارسکل امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر تھے انہیں اوکلاہاما کی ریلی کے بعد اس سینئر پوزیشن سے ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے دفتر آنا بھی چھوڑ دیا تھا اور دفتر سے اپنا ضروری سامان بھی ساتھ لے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے