شہباز شریف نے بھائی کے خلاف کھڑے ہونے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کے خلاف کھڑے ہونے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے انکار کر دیا تھا اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے خلاف کھڑے ہونے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی، شہباز شریف آپ کو سلام۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں عاصم سلیم باجوہ گرفتار ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے