اپوزیشن کی تجویز ماننے کے باوجود اپوزیشن نے ہی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا ، فواد چودھری

اپوزیشن کی تجویز ماننے کے باوجود اپوزیشن نے ہی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا ، فواد چودھری
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کمیٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر ہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں بنائی گئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تجویز ماننے کے باوجود اپوزیشن نے ہی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن مایوس ہیں، پنجاب میں ن لیگی دھڑے نے نوازشریف کی اداروں کے خلاف تقریر پر اظہار مایوسی کیا۔

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ نوازشریف نے قومی اداروں کے خلاف بات کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کھلاڑی ہیں نہ ہی کوئی کردار رکھتے ہیں، ان کی اور آصف علی زرداری کی دلچسپیاں مختلف ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ تفتیش کے طریقہ کار کوبہتر کرنے کی بہت ضرورت ہے، شہباز شریف نے تھانوں پر رقم خرچ کی لیکن نظام کو بہتر کرنے پر توجہ نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے