حکومت کوگھرجانا پڑے گا ، میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت ، آصف علی زرداری
اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لوگ باہرنکلے توحکومت کوگھرجانا پڑے گا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل ہائیکورٹ میں چیلنج
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن یہ سب ہونا ہے۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام نکلی تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی۔
ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور عالمی سطح پر کیا پیغام جا رہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔
احتساب عدالت نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔