طلال چودھری کا خاتون کو ہراس کرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے، شہباز گل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اوروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما طلال چودھری کا معزز خاتون ایم این اے کو ہراس کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ حکومت ایکشن لے گی اور خاتون کی ہر صورت حفاظت کرے گی۔

طلال چودھری اور لیگی خاتون کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے لکھا کہ سابق ایم این طلال چودھری کی معزز خاتون معزز خاتون ایم این اے کو ہراس کرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے۔ اس واقعہ پر سخت ایکشن لیں گے اور غنڈہ گردی سے ہر صورت خاتون کی حفاظت کریں گے۔ فیصل آباد پولیس کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے اور معزز رکن اسمبلی کہ گھر پر پولیس سیکورٹی تعینات کریں اور قانونی کاروائی کریں۔

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ یہ واقعہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتا ہے۔ طلال چودھری مریم صفدر کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ طلال کی یہ حرکت مریم صفدر اور تمام مسلم لیگ ن کے لئیے قابل شرم حرکت ہے۔ ماضی میں بھی خواجہ آصف ہوں یا طلال چوہدری، خواتین بارے یہ نازیبا کلمات کہتے رہے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کو خدا کا خوف کرنا چاہئے، وہ ہراساں ہونے والی خاتون پر پریشر ڈال کر طلال کہ حق میں بیان دلوانے کی بجائے خاتون کا ساتھ دینا چاہئے ، طلال کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنا چاہئے۔ میری انفارمیشن کے مطابق خاتون کو پریشرائز کر کے طلال کہ حق میں بیان دلوایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے