منگچر بازار میں سپیڈ بریکرز کی تعمیر اشد ضرورت ہے ،عوامی حلقے
منگچر :منگچر بازار میں سپیڈ بریکرز کی تعمیر اشد ضرورت ہے بازار میں کوچ ودیگر گاڑیاں اوور سپیڈ لگاتے ہیں ڈپٹی کمشنر قلات اور این ایچ اے سے اپیل کرتے ہیں کہ منگچر جوہان کراس بازار میں چار مختلف مقامات پر سپیڈ بریکرز تعمیر کرکے بازار میں گاڑیوں کی رفتار کم کیا جائے ان خیالات کا اظہار منگچر کے عوامی سماجی حلقوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ منگچر جوہان کراس بازار میں رش رہتا ہے خواتین بچے بوڑھے اور دیگر روڈ کراس کرتے ہیں انہیں ہمہ وقت گاڑیوں کے تیز رفتاری سے حادثات کا خطرہ رہتا ہے اور بازار میں درجنوں ٹریفک حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے ہیں جن میں انسانی جانیں ضائع ہوئے ہیں لیکن باربار این ایچ اے اور حکام بالا کا توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ہے مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے ہم ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ اور این ایچ اے کے حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ منگچر جوہان کراس بازار میں گاڑیوں کی رفتار کو کنٹرول کرنے کےلیے چار مختلف مقامات پر سپیڈ بریکرز تعمیر کرنے کےلیے اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ ٹریفک حادثات کا کسی حد تک کمی آسکے۔