اقوامِ متحدہ میں وزیرِ اعظم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں وزیرِ اعظم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیرِ اعظم عمران خان کے پر مغز خطاب نے ہر پاکستانی کو فخر کرنے پر مجبور کیا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی عاصم باجوہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے پاکستان کا مؤقف پوری دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے مسئلۂ کشمیر و فلسطین اور خطے کے امن و امان کی اہمیت کو واضح کردیا اور عوام کو غربت سے نکالنے کا پروگرام بتایا۔

معاونِ خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کسی بھی جارحیت یا مس ایڈونچر کی صورت میں بھارت کو سختی سے خبردار کیا، گزشتہ شب وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر ہر لحاظ سے قابلِ تعریف رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے