ملک میں کرپشن سے جو کچرا پھیلا ہوا ہے، وزیراعظم اسے ختم کریں گے : شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے برے دن ہیں۔ ملک میں کرپشن سے جو کچرا پھیلا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان اسے ختم کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ ابھی ملاقاتوں کا ذکر کیا، ٹیلیفون ڈیٹا لیک کیا تو ملک میں قیامت آ جائے گی۔
اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ دھرنا ہوگا نہ استعفے ہونگے۔ یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک اعتماد نہیں لائیں گے۔ اپوزیشن صرف سینیٹ انتخابات سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔ اگر میں نے ٹیلی فون ڈیٹا لیک کر دیا تو قیامت آ جائے گی۔
انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں پاک فوج کا ترجمان ہوں، مجھے اس بات کا فخر ہے۔ میں جوانوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنی جان دینے کو تیار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے