فیصل اقبال کو بلوچستان کا سکواڈ دوبارہ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد فیصل اقبال کو ایک بار پھر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے قبل بلوچستان ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

مریدکے سنٹرل اسٹیشن پر سیلف آئسولیشن میں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر 26 ستمبر بروز ہفتہ کو دوبارہ ٹیم کو جوائن کر لیںگے۔
تیس ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بلوچستان کی ٹیم پہلا میچ یکم اکتوبر کو سندھ کے خلاف کھیلے گی۔

جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی جنید ضیاء کا کہنا ہے کہ پی سی بی خوش ہے کہ فیصل اقبال نے ایک اہم ٹورنامنٹ سے قبل ایک حل طلب معاملے کو نمٹا لیا ہے، ہم پر امید ہیں کہ فیصل اقبال اب کام پر توجہ دیں گے اور بھرپور انداز میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی معاونت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے