عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے: وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب

نیویارک: وزیراعظم نے دنیا کی توجہ ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھادیا۔

اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے تقریباً 27 منٹ پر محیط اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس، خطے میں اسلحے کی دوڑ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، کشمیر میں بھارتی مظالم، فلسطین اسرائیل تنازع، ماحولیات اور اقوام متحدہ و سلامتی کونسل میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے امن ضروری ہے۔ پاکستان خطے میں استحکام کا خواہش مند ہے۔انہوں نے اجلاس سے مطالبہ کیا کہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے مناسب فریم ورک تشکیل دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے