کوہلو ، لیویز فورس کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
کوہلو: کوہلو میں لیویز کیو آر ایف نے حساس ادارے کی اطلاع پر ماوند کے علاقے تالاب کے مقام پر تخریب کارروں کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو شیخ نصیر نے رسالدار میجر شیر محمد مری کے ہمراہ لیویز لائن میں پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلات بتائے ہوئے کہا ہے کہ لیویز کے 60 سے زائد جوانوں نے اس کارروائی میں حصہ لیا ہے اور کاروائی میں ریموٹ کنٹرول بم 7 عدد،آر پی جی گولے 7 عدد،آر پی جی کے فیوز 8 عدد،اینٹی ٹینک مین 2 عدد،اینٹی پرسن مین 10 عدد،ہینڈ گرینٹ 8 عدد،83ماٹر گولے 2 عد د،رائفل 3عدد،اسکیل روسی ساختہ کارتوس 1400عدد و دیگر اسلحہ برآمد کیا۔ یہ اسلحہ صوبے میں تخریب کاری کیلئے استعمال ہونا تھے تخریب کار صوبے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ رکھتے تھے تاہم لیویز فورس نے بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنادیاہے ملحقہ علاقوں میں تخریب کارروں کی سرکوبی کی جارہی ہے جلد انہیں گرفتار کیا جائے گا۔