ایل او سی:بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ سمیت دو افراد شدید زخمی

اسلام آباد: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچہ سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اب تک دو ہزار340 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

بھارتی فوج کی جانب سے دو دن قبل بھی ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں پر بھاری جانی نقصان کی اطلاعات تھیں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے2جوان شہید

بھارتی فوج نے دس ستمبر کو بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے تین معصوم پاکستانی شہری زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے