کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کا منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر بنایا جاۓ گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے ٹوئٹر کے سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائ حکومت کی کوششوں سے ایک اور اہم کامیابی 790 کلومیٹر طویل کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کی بحالی اور اسے دورویہ بنانے کی ابتدائ تیاری کا آغاز کر ینگے ۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے منصوبے کی ڈئیزائینگ اور فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری کے اظہار دلچسپی کے نوٹس کا اجراء  ہےکراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کا منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر بنایا جاۓ گا  وزیراعلئ جام کمال خان کا وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے اظہار تشکر  وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ منصوبہ حادثات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ خطے میں ترقی و خوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگاکراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کے دورویہ منصوبے سے افغانستان اور وسط ایشیائ ریاستوں کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے