امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 6 ہزار 598 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 71 لاکھ 40 ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ36 لاکھ 99 ہزار 810 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ 44 ہزار 289 رہ گئی ہے۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 46 لاکھ 27 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 39 ہزار 65 اموات ہوئی ہیں۔
پیرو میں بھی 7 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 870 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار206 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں7 لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور74 ہزار949 اموات ہوئی ہیں۔
کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔