کراچی: سوئی گیس لائن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی:کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہونے والے دھماکے کا ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جب کہ ایک مکان زمیں بوس ہو گیا ہے۔

جائے حادثہ پر رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں موجود ہیں جب کہ امدادی اداروں کے رضاکار بھی جائے وقوع پرپہنچ چکے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 ڈی تھری میں ہوا ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران سوئی گیس لائن متاثر ہوئی جس سے پریشر بنا اور آگ لگ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے