اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔ اس حوالے سے ہمارا موقف بلکل واضح ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم دو ریاستی حل کے حامی ہیں، ہم فلسطین کی آزاد ریاست چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کا اجلاس ورچوئل ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ اس ورچوئل اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ۔وزیراعظم کل 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے