3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کو بری کرنے کی درخواستیں خارج
اسلام آباد: احتساب عدالت نے 3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کو بری کرنے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا۔
پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسز میں عدالت کا بڑا فیصلہ، سابق صدر آصف زرداری کی ریفرنسز خارج کر کے بری کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آصف علی زرداری کو جعلی اکاونٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا۔
آصف زرداری نے تینوں ریفرنسز میں بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کر لیا۔ یاد رہے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں آصف زرداری سمیت شریک ملزمان کے خلاف فرد جرم 9 ستمبر کو مئوخر کی گئی تھی۔