پی ڈی ایم : پی پی نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کی تردید کردی
اسلام آباد: امیرجمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ بنائے جانے کی پاکستان پیپلزپارٹی نے تردید کردی ہے۔
پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے واضح طور پر کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی ایک بڑے آفس کے سربراہ کے لیے سفارش کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی ایک چھوٹا فورم ہے۔
پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ کا فیصلہ قیادت کرے گی۔