ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو دوبارہ طلب کر لیا

اسلام آباد:ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین کو ایک اکتوبر کو دوبارہ طلب کیا ہے جبکہ ان کے بیٹے علی ترین کو 30 ستمبر کو بلایا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ پر ایف آئی اے نے 100 سے زائد سوالات تیار کر رکھے ہیں جن کے جوابات ترین فیملی سے درکار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل علی ترین کو 18 جبکہ جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کو طلب کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے