میر زرک زہری کی رحلت بلوچستان کے عوام کیلئے صدمہ ہے،میر عبدالفتاح زہری

کوئٹہ:سیاسی وقبائلی رہنماء میر عبدالفتاح زہری،عبیداللہ زہری،کلیم اللہ زہری،زبیع اللہ زہری،سمیع اللہ زہری،سرفراز زہری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ میر زرک زہری انتہائی زیرک سیاستدان تھے ان وفات سے پیدا ہوانے والا خلاء کئی سالوں تک پورا نہیں ہوگا ان کی رحلت بلوچستان کے عوام کیلئے صدمہ ہے دریں اثناء میر عبدالفتاح زہری نے کراچی میں میر ناصر زہری سے ان کی رہائش گاہ میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے