انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے غریب صوبے کے مجبور لوگوں کا علاج کروایا جائیگا،میر اسد بلوچ

کوئٹہ: صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے بورڈ کا بارویں اجلاس منعقد ہو اجلاس میں سیکر ٹری سماجی بہبود عبدالروف بلوچ، ڈائر یکٹر جنرل سماجی بہبود احسن اللہ فرانذزئی بلوچستان عوامی انڈومنٹ کے پروگرام ڈائر یکٹر ممتاز احمد بلوچ پروگرام کو ارڈ ینیٹر نا صر زہری ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفئیر ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈاکٹر شربت خان مندو خیل، ڈاکٹر ذاہد محمود، ڈاکٹر حنیف مینگل نا صر علی بلوچ اور سوشل ویلفئیر آفیسر نیاز بلوچ کے علاو ہ بولان میڈکل ہسپتال اور سینار ہسپتال کے نمائندو ں نے بھی شرکت کی اجلاس میں مجمومی طور پر صوبے بھر کے مختلف امراض میں مبتلا 249 نئے کیسز پیش کئے جن کے علاج کی منظوری دی گئی۔ بورڈ کے اجلاس میں پیش کئے جانے والے کیسز میں سینار ہسپتال کی 122 بولان میڈکل ہسپتال (BMC) کے 78 آغا خان ہسپتال کراچی کے 18 ضیاء الدین ہسپتال کراچی کے 1 لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کے 7 این آئی بی ڈی کراچی کے 1 قائد اعظم ہسپتال اسلام اباد کے 2 شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے 10 ہیں۔ واضع رہے کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ کے تحت 8 موزی امراض جن میں کینسر، امراض قلب کے سنگین مرض حادثاتی طور پر جھلس جانے والے مریضوں کے امپلائمنٹ / لیمب سہونگ گردوں کی پیوند کاری کی سہولت ہرقان کے امراض میں مریض جگر کی پیوند کاری تیھیلسمیا اور خصوصی افراد کاعلاج معالجہ کے علاج کے لئے اب تک کثیر تعداد میں عام لوگوں کا مکمل علاج کا بندوبست کیا جا چکا ہے۔ جو کہ اب نارمل اور خوش گوار زندگی کی طرف لوٹ گئے اور خوشی خوشی اپنے خوبصورت زندگی گزار رہے ہیں۔ صوبائی وزیر میراسد اللہ بلوچ نے کہا کہ مریضوں کی مکمل علاج کے لئے ہمیں ملکی سطح پر اْن ہسپتالوں کو تر جیح دینی چاہئے۔ جو ہسپتالوں علاج کے حوالے سے سستے ہو اور فوری طور پر ہمارے غریب صوبے کے مجبور لوگوں کو علاج کروا دیا جائے۔ تاکہ ہمارے صوبے ایک خطیر رقم کو بچا کر ان دوسرے مریضوں کے علاج کر سکیں۔ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے پاس مختص کی گئی رقم اور و سائل سے مریضوں کے زیادہ کیسز آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے زریعے غریب اور نادار مریضوں کو پیچیدہ بیماریوں کے جدید علاج کے لئے بغیر کسی تفریق اور بلارنگ و نسل مکمل مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہیں اور جن مریضوں کے علاج کے دوران رقم ختم ہوتے ہیں اْن مریضوں کا مکمل علاج کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ سیکرٹری سماجی بہبود عبد الروف بلوچ نے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاج ہمارے صوبے کے غریب اور نادر مریضوں کا حق ہیں اور اْسکا مکمل علاج کرواناحکومت کا فرض ہے اور بلوچستان عوامی انڈو منٹ فنڈز کی بدولت ایک پر امید اور صحت مند زندگی کی جانب ہمارے صوبے بھر کے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریض گامزن ہیں۔ اور حکومت بلوچستان عوامی انڈومنٹ کے تحت سے زیرعلاج مریضوں کے مسائل حل کرنے اور مزید سہولیات یقینی بنانے کیلئے جائزہ لائے گی اور صوبے اور ملک کے دیگر ہسپتالوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ تا کہ نادر،مستحق افراد اور غریب مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے