کوئٹہ،مشکوک تھیلے کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب
کوئٹہ:کوئٹہ میں مشکوک تھیلے کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا۔پیر کو کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں یزدان خان میڈیکل کمپلکس کے قریب مشکوک تھیلے کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا تاہم تھیلے میں سے کسی بھی قسم کا دھماکہ خیز مواد برآمد نہ ہونے پر کلیئر قرار دے دیا گیا