بلوچستان حکومت کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد کار میں مزید اضافہ کررہی ہے:جام کمال

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر NCOC کے دورے کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا. وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل اور دیگر حکام کی جانب سے قومی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور دیگر متعلقہ اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی. اس موقع پر کورونا وائرس کے بلوچستان سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا. این سی او سی NCOC کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بلوچستان میں وائرس کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کے لئے فراہم کی جانے والی معاونت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان کے تین اضلاع میں ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کے لئے وفاقی حکومت تعاون کرے گی. وزیراعلیٰ نے این سی او سی NCOC کی کوششوں اور متعلقہ وفاقی اداروں کے اقدامات کو سراہا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے