نااہلی کیس: فیصل واوڈا کو جواب کیلئے 14 اکتوبر تک مہلت

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کو جواب داخل کرانے کے لیے 14 اکتوبر تک مہلت دے دی۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست پر آج جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

میاں فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپائی اور دہری شہریت نہ رکھنے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا جب کہ وہ اس وقت دہری شہریت رکھتے تھے۔

اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن میں بھی فیصل واوڈا کی ڈس کوالیفیکیشن کا کیس چل رہا ہے۔ ماعت کے دوران فیصل واوڈا کی طرف سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور جواب داخل کرانے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے