آج پارلیمان کی کارروائی کو پاؤں تلے روندا گیا، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پارلیمان کی کارروائی کو پاوَں تلے روندا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی نہیں ملکی مفادات کی بات کررہے تھے، اسپیکر نے ہماری ترمیم پر بحث نہیں ہونے دی اور نہ ہمیں بات کرنے کا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترمیم حقیقی تھیں،اسپیکر کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ان کا رویہ انتہائی غیر پارلیمانی تھا، انہوں نے آج ریڈ لائن کراس کی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ این آراو کیوں لیں گے، ہم تو پہلےسے نیب کو بھگت رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اپوزیشن کی ترمیم اہم تھیں،موقف نہیں سنا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو پہلا اعتراض کیا وہ حکومت کی مدد اور سمجھانے کیلئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سمجھانے کی کوشش کی کہ عدالتی فیصلے کے بعد میشر بل پیش نہیں کرسکتا، غیر آئینی طریقے سے قانون سازی کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے انتا غیر جمہوری رویہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے