راجن پور: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو ذبح کر دیا
راجن پور:پنجاب کے ضلع راجن پور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ملزم واردارت انجام دینے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا، علاقہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ راجن پورکی بستی جسکانی میں پیش آیا ہے جہاں غلام عباس نامی شخص نے اپنی بہن کو تیز دھار سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ملزم کے خلاف غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ جلد ملزم کو گرفتار کیے جانے کی امید ہے۔