ہمارے نظام انصاف میں اصلاحات کی ضرورت ہے، فواد چودھری
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ واقعات اور سانحات تھمنے میں ہی نہیں آرہے ہیں اسی لئے ہمارے نظام انصاف میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہر سال پانچ ہزار اوسط زنا بالجبر کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور عوام چاہتے ہیں کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام کے غصہ میں اضافہ تب ہوتا جب ایسے واقعات پے درپے ہورہے ہوں اور تمام اسطرح کے واقعات پر ہم کچھ دن ماتم کرتے ہیں اور پھر اگلے واقعہ کا انتظار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کے لیے بے شمار قوانین ہیں لیکن معاملہ حل نہیں ہوا اور اگر پھانسیاں دینے سے معاملہ حل ہوتا تو معاملہ آسان تھا کیونکہ زینب کیس کے مجرم کو پھانسی اور مدثر کو سنگسار کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر واقعہ نے سب کو جھبجھوڑ کر رکھ دیاہے اور اگر تمام سابقہ واقعات میں سرعام پھانسی دی جاتی تو مستقبل میں کوئی جرات نہیں کرتا کیونکہ اس طرح کے واقعات میں دباؤ سے صلح نہیں ہونی چاہیئے۔