وزیر اعظم سے گور نر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پر پات چیت

لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی اور موٹروے واقعے میں پیش رفت سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا جبکہ بارش کے سندھ متاثرین کی امداد بارے بھی بتایا۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے عمران خان کو فلاحی کاموں ، یونیورسٹیز اصلاحات ،پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بارے بتایا جس پر وزیراعظم نے پنجاب آب پاک اتھارٹی اور یونیورسٹیز ریلیف اقدامات کو سراہا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مختصر دورے پر لاہور پہنچے تھے اور گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا تھا۔

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان نے راوی پروجیکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی کے حکمران ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر چلے گئے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ روٹی،کپڑا اور مکان اب تک صرف ایک نعرہ تھا،پاکستان میں پہلی بارغریبوں کواپناگھربنانےکاموقع ملےگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بدقسمتی سےکچھ لوگ مشکلات کونئےپاکستان سےجوڑرہےہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جوہر ٹاؤن میں کھیت تھے اور اس جگہ پر میں نے اسپتال کے لیے 20ایکڑ کی زمین دیکھی۔کافی مشکل وقت دیکھا، اسپتال بناتے وقت ایسے لگتا تھا جیسے سامنے دیوار آگئی ہے اور پراجیکٹ آگے نہیں جائے گا۔ لیکن میں نے کبھی مشکلات سے ہار نہیں مانی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے