نواز شریف کو ہم نے نہیں بلکہ عدالت نے بیرون ملک بھجوایا، احسن اقبال

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہم نے نہیں عدالت نے اور حکومت نے بیرون ملک بھجوایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود فیصلہ کیا صوبائی وزیر ہیلتھ اور انکے وزراء نے اس وقت تصدیق کی کہ نواز شریف واقعی بیمار ہیں آج کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی سیاست نواز شریف کی صحت پر مت کرو بلکہ اپنی سیاست اپنی کارکردگی پر کرو

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوجوان کو روزگا دو نوجوان روزگا مانگ رہا ہے جبکہ کشمیر اور عوام کے لئے آپ نے کیا کیا زرا یہ بھی عوام کو بتاؤ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے