ماہرہ خان نے موجودہ صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے پسندیدہ مکالمہ شیئر کردیا

اسلام آباد:ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2017 میں ریلیز ہونے والی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ کے اپنے پسندیدہ مکالمہ شیئر کر دیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی پوسٹ کی کیمشن میں لکھا کہ اسلام عزت دیتا ہے عورت کو، مسلمان نہیں دیتا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ یہ بول میرے دل کے بہت قریب ہیں جو کہ ہمارے موجودہ معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہارون شاہد اور شعیب منصور کو ٹیگ بھی کیا۔یاد رہے کہ شعیب منصور کی فلم ورنہ خواتین کے ساتھ زیادتی، نا انصافی اور ان کو ہراساں کرنے کے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

شعیب منصور نے کہا کہ ریپ پاکستان میں ہونے والے سنگین جرائم میں سے ایک ہے اگرچہ خواتین نے ایک تحریک کے ذریعے قانون دانوں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کوششیں کی ہیں مگر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اب بھی معاشرے سوچ ایک بڑا چیلنج ہے۔

خیال رہے کہ شعیب منصور نے پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان میں ہر دو گھنٹے میں کوئی نا کوئی خاتون ریپ کا نشانہ بنتی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ کس طرح معاشرے میں طاقتور ریپ کو کمزور کی تذلیل اور اس کے دل میں خوف پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل شعیب منصور نے ’ورنہ‘ کے حوالے سے فیس بک پر ایک طویل پوسٹ کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے