قومی اسمبلی، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی جانب سے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف سے متعلق انسداد دہشتگردی بل تیسری ترمیم بل پیش کرنے کی تحریک کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا ہے۔ترمیم کے تحت تفتیشی طریقہ کار میں نئی تکنیکس استعمال کرنے کی شق شامل کی گئی ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا ، کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔بل میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کو تحریری درخواست دے کر مزید ساٹھ دن کی توسیع حاصل کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے