کانگو ، سونے کی کان بیٹھنے سے 50 مزدور ہلاک

کانگو:افریقی ملک کانگو میں سونے کی کان بیٹھنے سے 50 مزدور ہلاک ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو عوامی جمہوریہ کانگو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کانگو کے مشرق میں کامیتوگا شہر کے نزدیک سونے کی کان بیٹھنے کا واقع پیش آیا۔

مقامی حکام کے مطابق تیز بارشوں کے باعث کان کے کئی حصے کم زور ہوچکے تھے۔ حادثے کے وقت کان میں موجود افراد میں سے کوئی بھی باہر آنے میں کام یاب نہ ہوسکا۔

کان کَنی سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم کے مابق اس حادثے میں 50 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک سونے کی کان بیٹھنے سے 16 افراد ہلاک ہوئے تھےجبکہ جون 2019 میں بھی کوپر اور کوبالٹ کی کان بیٹھنے کے باعث 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے